ٹوٹل چیلنج - پاکستان

کیا آپ ایک نوجوان کاروباری شخصیت ہیں؟ کیا آپ کے پاس ایسا پروجیکٹ ہے جس پر آپ کو مکمل اعتماد ہے؟ کیا یہ منفرد اور جدید پروجیکٹ ہے جس میں آپ کے ملک کی کسی خاص کمیونٹی یا عام شہریوں کے کسی مسئلے کا حل ڈھونڈا گیا ہے؟ ابھی رجسٹر کر کے اپلائی کریں۔ آپ ہو سکتے ہیں سٹارٹ اپرآف دی ایئر!

چیلنج

ہمارا جذبہ

ہمارا مقصد اچھے خیالات اور پروجیکٹس کی معاونت کرنا ہے جو آپ کے ملک کی کمیونیٹیز کو متاثر کرنے والے کسی بڑے مسئلے کو حل کرنے میں معاون ہوں۔ اس کا تعلق تعلیمی مواقع فراہم کرنے، بچوں کی شرح اموات میں کمی کرنے، پبلک ہیلتھ میں بہتری لانے، دیہاتی علاقوں میں بجلی کی فراہمی کو فروغ دینے، سڑکوں پر روڈ سیفٹی میں بہتری لانے یا ماحول دوست مٹیریل استعمال کرتے ہوئے مکانات تعمیر کرنے یا کسی بھی ایسی چیز سے ہو سکتا ہے جو آپ کے ملک میں معیار زندگی کو بہتر بنا سکے۔

ہمیں بتائیے کہ آپ کا پرو جیکٹ وقت کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ افراد کی کس طرح مدد کرے گا، چاہے وہ لوگ ملک میں ہوں یا بیرونِ ملک؟ ہمیں بتائیےکہ آپ کا پروجیکٹ لوگوں کو کیسے بااختیار بنائے گا؟ان کے معیارِ زندگی میں کیسے بہتری لائے گا؟ اور مجموعی طور پر معاشی بہبود کے لیےکیسے مددگار ثابت ہوگا؟

بہتری کوئی بھی لا سکتاہےچاہے نوجوان ہو یا گریجویٹ، مرد ہو یا عورت ۔ اگر آپ کو اپنے پرو جیکٹ پر مکمل یقین ہے اور چیزوں کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو حصہ لینے کے اس موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔ اگلے سٹارٹ اپر آف دی ایئر یا ٹاپ فی میل انٹریپر ینو ر (بہترین خاتون کاروباری شخصیت) آپ بھی ہو سکتے ہیں / سکتی ہیں ۔

2018-2019 CHALLENGE

پہلے چیلنج کی چونتیس افریقی ممالک میں کامیابی کے بعد اس سال اسے دنیا کے مجموعی طور پر55 ممالک میں متعارف کروایا جا رہا ہے۔

ہرملک سے تین فاتحین کو ملے گی مالی معاونت، بے پناہ شہرت اور کوچنگ۔ ہر ملک کے ان تین فاتحین میں سے ہم ریجن کے گرینڈ ونرز کا انتخاب کریں گے جن کو اضافی معاونت کی پیشکش کی جائے گی۔

اس سال ایک ٹاپ فی میل انٹریپر ینو ر ایوارڈ(بہترین خاتون کاروباری شخصیت کا ایوارڈ) متعارف کروایا گیا ہے۔ پہلے چیلنج کے دوران فاتحین کی کل تعداد میں سے 25 فیصد خواتین پر مشتمل تھی اگرچہ وہ درخواست گزاروں کی کل تعداد کا محض 13 فیصد تھیں۔ اس سال اس ایوارڈ کی بدولت ہمیں امید ہے کہ خواتین کاروباری شخصیات کو حصہ لینے پر اضافی حوصلہ افزائی حاصل ہو گی۔ یہ خو اتین کےلیے ٹوٹل کی جانب سے کیے گئے دیگر اقدامات کے ساتھ ہم آہنگ بھی ہے۔

ممالک 60 تقریبا

حصہ لینے والے ممالک کی فہرست کے لئے براعظم کے نام پر کلک کریں ملک کے نام پر کلک کر کے آپ کو حصہ لینے کے لئے اپنے مقامی ویب سائٹ کی جانب بھیج دیا جائے گا۔ یاد رہے حصہ لینے کے لیے آپ کا اس ملک کا شہری ہونا ضروری ہے۔


یورپ

افریقہ

وسطی ایشیا
ایشیا پیسیفک

شمالی و جنوبی امریکہ

چناؤ کے 6 معیار
 



عمر

پرو جیکٹ یا کاروبار کے مالک کی عمر 35 سال سے زیادہ نہ ہو۔

Default avatar

قومیت

حصہ لینے والے کا اس ملک کا شہری ہونا ضروری ہے جہاں سے وہ حصہ لے رہا ہے / لے رہی ہے

Default avatar

پرو جیکٹ کی عمر

پروجیکٹ ایک آئیڈیا ہوسکتا ہے یا ایک نیا کاروبار جو گزشتہ دو سالوں کے درمیان وجود میں آیا ہو۔

 
Default avatar

سماج اور کمیونٹی پر اثرات 

یہ پرو جیکٹ پبلک ہیلتھ، سیفٹی، تعلیم اور مقامی کمیونٹیز کو متاثر کرنے والے دیگر مسائل سے نمٹنے کے لئے ایک عملی راستہ دکھاتا ہو۔
Default avatar

جدت

جدت کا انقلابی نوعیت کا ہونا ضروری نہیں ہے ، بالکل نئی یا مجموعی طور پر تبدیل شدہ کوئی چیز شامل ہو۔ یہ اضافی نوعیت کا بھی ہو سکتا ہے جو موجودہ ٹیکنالوجی ،پرو ڈکٹ ، سروس یا محض ان اطوار کو بہتر بنانا کہ جس انداز سے چیزیں کی جاتی ہیں۔

Default avatar

اہلیت اور قابلیت

وہ پرو جیکٹس جو قابلِ عمل ہوں اور وسیع پیمانے پر لوگوں کو فائدہ پہنچانے کی اہلیت رکھتے ہوں۔

انعامات اور مراعات

M0kol55s36vaeplcghje
3 فاتحین

• مالی معاونت
• بھر پور تشہیر ( میڈیا۔ پی آر، نیٹ ورکنگ)
• کوچنگ


6 گرینڈ ریجنل ونرز
ہر ملک سے پہلے انعام کا فاتح پھر چھ “Grand Regional Winner” ایوارڈز میں سے ایک کے لئے مقابلہ کرے گا۔

Tnki8ffszmnfqiy2zdla
بہترین خاتون کاروباری شخصیت

نیٹ ورکنگ •
کوچنگ / رہنمائی •

پہلے چیلنج کے دوران فاتحین کی کل تعداد میں سے 25 فیصد خواتین پر مشتمل تھی اگرچہ وہ درخواست گزاروں کی کل تعداد کا محض 13 فیصد تھیں۔ اس سال اس ایوارڈ کی بدولت ہمیں امید ہے کہ خواتین کاروباری شخصیات کو حصہ لینے کے لئے ایک اضافی حوصلہ افزائی ملے گی۔

Oxit6yjstj6hsxei0fyj
بیتر توانائی کے مقصد کا حامل سٹارٹ اپ

ملک کے اندر ٹوٹل سے منسلک اداروں / افراد کے ساتھ ممکنہ پارٹنر شپ

*آپشنل۔ تفصیلات کی وضاحت آنے والے Local Terms & Conditions (مقامی شرائط و ضوابط) میں کی جائے گی۔

ٹائم لائن

ایک بہترین طریقہ کار کہ جس میں نئے کاروبار کی آڈٹنگ کے ماہر ادارے اور مقامی جیوری شامل ہیں جو جدت پر مبنی موضوعات کےلئے انتہائی پر عزم ہیں۔